کسی کو ڈانٹنے کا مقصد اس کو نیچا دکھانا نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ اداکار فیصل قریشی نے ٹک ٹاکر کو ڈانٹنے کے بعد اپنی نئی پوسٹ میں کیا کہا؟ جانیے

image

اداکار فیصل قریشی نے دو دن قبل لائیو شو کے دوران ایک ٹک ٹاکر مسکان واحد کو نامقعول حرکت کرنے پر ڈانٹ دیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر خوب ٹرالنگ ہوئی، کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے کہا کہ لائیو شو کا خیال کرلیا جاتا، کسی نے کہا کہ بہت اچھا کیا، ان کو کسی نے ڈانٹا، ورنہ یہ لوگ تو پرائم ٹائم میں ٹی وی سکرین پر آکر نہ صرف میڈیا کا معیار گرا رہے ہیں بلکہ بچوں کے اخلاقیاتی رویوں کا بھی بیڑہ غرق کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر چونکہ ہیش ٹیگ فیصل قریشی بن چکا ہے اور ہر جگہ ان کو ٹیگ کرکے اچھائی و برائی کے سلسے جاری ہیں۔ جس پر اب فیصل قریشی نے ایک بڑا پیغام اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر واضح کیا ہے کہ: '' کسی کو ڈانٹنے کا مقصد اس کو زلیل کرنا نہیں ہے، دوسروں کی ٹانگ کھینچنا اور برے رویے رکھنا اب بہت زیادہ عام ہوگیا ہےسوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھنے سے پہلے لازمی سوچ لیا کریں۔‘ کہ کیا یہ سچ ہے، کیا یہ دوسروں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا، کیا یہ پرکشش ہے، کیا یہ اہم ہے، کیا یہ دوسروں کی رہنمائی کا باعث ہوگا۔‘ ''

جہاں فیصل قریشی کی مسکان نامی ٹک ٹاکر کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہوئی وہیں اب سوشل میڈیا پر فضیلہ نامی ٹک ٹاکر کو نجی ٹی وی کے پروگرام پر لائیوو ڈانٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts