لڑکے کو تھپڑ مارنے والی مسکان واحد کون ہیں؟ جانیں فیصل قریشی کے پروگرام سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر سے متعلق چند ایسی باتیں جو کوئی نہیں جانتا

image

گزشتہ ہفتہ اداکار و میزبان فیصل قریشی کے شو کے دوران مسکان واحد نے اپنے ساتھی ٹک ٹاکر کو اس کی سالگرہ کے موقع پر گیت گانے کے دوران ہنسی مذاق میں تھپڑ مارا جس کے بعد فیصل قریشی کو ان پر شدید غصہ آگیا تھا۔

تاہم مسکان واحد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تبصرے جاری ہیں اور ان پر مختلف میمز بھی شئیر کی جارہی ہیں۔

آج ہم ٹک ٹاکر مسکان واحد کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جانیں گے۔

1- مسکان واحد انٹرٹینمنٹ ایپلیکشن ٹک ٹاک سمیت فیسبک اور انسٹاگرام پر بھی موجود ہیں جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہے۔ جبکہ ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد تین لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔

2- مسکان واحد کا تعلق شہر کراچی ہے۔

3- مسکان واحد تقریباً ڈھائی سال سے نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے فیصل قریشی کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا پر اچھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی وجہ سے چینل کا حصہ بنایا گیا۔

4- وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور انسٹاگرم پر ان کی سالگرہ کی تاریخ 5 مئی لکھی ہے۔

5-ایک ویب سائٹ کے مطابق مسکان واحد نے متعدد اشتہاروں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts