حکمران جماعت نے پہلی مرتبہ گاڑی خریدنے والے حضرات کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا اور خوشخبری یہ ہے کہ اب کوئی بھی شخص پہلی مرتبہ گاڑی خریدے گا اسے 20 فیصد کم رقم ادا کرنی ہو گی ۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خوسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ہم نے 6 سو 60 سی سی کی چھوٹی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور اضافی سیلز ٹیکس ختم کر دیاہے اور اب اس طرح کی گاڑیوں کی کل قیمت میں 1 لاکھ 5 ہزار اور 1000 سی سی کی گاڑیوں کی کل رقم میں 1 لاکھ 42 ہزار کمی آئے گی۔
مزید یہ کہ کلٹس کار کی کل رقم میں 1 لاکھ 46 ہزار کمی آئے گی ، سٹی، ٹویوٹا اور
یارڈس وغیرہ جیسی گاڑیوں کی قیمتوں میں سوا لاکھ کے قریب کمی واقع ہوگی جبکہ جتنی بھی دیگر برانڈ کی گاڑیاں پاکستان میں موجود ہیں انکی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق 1 یا 2 دن میں ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ خوسرو بختیار کا کہنا تھا کہ معیشت میں استحکام آنے کے بعد یہ مرحلہ شروع کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے کی صنعت کے پاس اس وقت ساڑھے 3 لاکھ گاڑیاں بنانے کی سقت ہے لیکن بد قسمتی سے پچھلے سال صرف ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں بن سکی ہیں اور اب اس سال ہمیں اس تعداد کو بڑھا کر ڈبل کرنا ہو گا ساتھ ہی ساتھ پاکستانی قوم کو یہ بھی بتا ڈالا کہ جتنی زیادہ گاڑیاں بنیں گی اتنی زیادہ نوکریاں پیدا ہوں گی کیونکہ جب ایک گاڑی بنتی ہے تو 5 نوکریاں پیدا ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ خسرو بختیار نے یہ بھی کہا کہ موٹر سائیکل کی صنعت نے پچھلے سال کافی ترقی کی اور پچھلے سال 26 لاکھ موٹر سائیکل بنے اور سال ہماری کوشش ہے کہ اس تعداد کو بھی ڈبل کر کے 50 لاکھ تک لے کر آئیں جبکہ موٹر سائیکل صنعت کے ترقی کرنے سے ہمارے معاشرے میں 3 لاکھ سے زائد نوکریاں پیدا ہوں گی۔