شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارائیں جنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران دیکھنے والوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی لیکن آج وہ ٹی وی اسکرین پر کم ہی دکھائی دیتی ہیں۔ اس کی وجہ ہے ان کی شادی جس کے بعد وہ انڈسٹری میں کام کرتے نظر نہیں آئیں بلکہ ایک الگ اور عالیشان زندگی گزار رہی ہیں۔
آج ہم بات کریں گے ان شوبز اداکاراؤں کے بارے میں جنہوں نے امیر زادوں سے شادی کی اور آج بہترین عالیشان زندگی گزار رہی ہیں۔
1- جوہی چاولہ
1984 میں مس انڈیا کا خطاب اپنے نام کرنے والی بھارتی فلموں کی مقبول اداکارہ جوہی چاولہ نے مہتا گروپ انڈسٹری کے بیٹے جے مہتا سے شادی کی۔ اداکارہ نے سنہ 1995 میں امیر ترین شخص و بزنس مین سے شادی کی اور ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ان کے شوہر کی مجموعی مالیت 2400 کروڑ ہے۔ ان کی کمپنی افریقہ ، امریکہ ، کینیڈا ، ہندوستان جیسے ممالک میں وسیع پیمانے پر کام کر رہی ہے۔
2- رانی مکھرجی
بھارتی سپر اسٹار اداکارہ رانی مکھرجی کاشوبز انڈسٹری میں بہت اونچا نام ہے۔ انہوں نے بے شمار سپر ہٹ فلموں میں بہترین اداکاری کے جہر دکھائے اور آج اپنے شوہر کے ہمراہ آرام دہ زندگی بسر کر رہی ہیں۔ رانی کے شوہر کا نام آدیتیا چوپڑا ہے جو مشہور فلم ڈائریکٹر یش چوپڑا کے بیٹے ہیں۔ آدیتیا چوپڑا اپنے والد کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت کے لیے کام کرتے تھے۔ آج وہ بھی ایک مشہور ہدایتکار ہیں جن کی کل مالیت 6,504 کروڑ بھارتی روہے ہے۔
3- سونم کپور
بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ اور نامور اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور ایک جانی مانی اداکارہ ہیں جو پہلے ہی ایک مشہور اور امیر اداکار کی بیٹی ہیں۔
سونم کپور کی شادی 8 می 2018 کو آنند اہوجا سے ہوئی جو بھارت کے ایک نامی گرامی بزنس مین ہیں۔ آنند اہوجا کی مجموعی مالیت 300 کروڑ روپے ہے۔
4- عتیقہ اوڈھو اور ثمر علی خان
نامور شبوبز اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک پاکستانی سیاستدان ثمر علی خان سے شادی کی، جو کہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور اب تک ہیں۔ ساتھ ہی ان کے شوہر ایک کاروباری شخصیت بھی ہے۔
5- وینیزا
پاکستان کی معروف اداکارہ وینیزا کی شادی اسلام آباد میں مقیم مشہور تاجر علی افضل ملک سے جولائی 2010 میں ہوئی۔ انھوں نے کم عمری میں شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا جب وینیزا 23 برس کی تھیں اور علی افضل 25 سال کے تھے۔ بعد ازاں علی افضل تعلیم اور ملازمت کے لئے نیو یارک چلے گئے تھے، اور وینیزا کراچی آچکی تھیں۔ لیکن بعد میں ان دونوں کی شادی ہوگئی اور اب وینیزا ایک بیٹی کی ماں بھی ہیں۔
6- ثناء فخر اور فخر امام
ادکارہ ثناء ٹیلی ویژن اور فلی اسکرین کا ایک نہایت ہی مشہور چہرہ ہیں اور وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اداکارہ ثناء کی اداکار فخر امام کے ساتھ شادی 13 دسمبر 2008 کو لاہور میں ہوئی، وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ ان کے شوہر بزنس مین بھی ہیں، وہ سامان کی برامدگی اور درآمدگی کا کام کرتے ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت پاکستان سے باہر گزارتے ہیں۔