کرینہ کپور کی نند کون ہیں؟ جانیں ان کے بارے میں دلچسپ معلومات جو کوئی نہیں جانتا

image

بالی ووڈ انڈسٹری کے نواب سیف علی خان کی ایک بہن کو تو سب ہی جانتے ہیں جن کا نام سوہا علی خان ہے کیونکہ وہ شوبز انڈسٹری سے ہی وابستہ ہیں، لیکن اداکار کی دوسری بہن کے بارے میں شادی کوئی نہیں جانتاکیونکہ ان کا اداکاری کے شعبے سے تعلق نہیں ہیں اور نہ ان کا سامنا میڈیا سے ہوا۔

سیف علی خان کی دوسری بہن کا نام صبا علی خان کون ہیں آیئے جانتے ہیں۔

صبا علی خان کی پیدائش 1976 میں ہوئی اور وہ کرکٹر منصور علی خان پٹودی کی بیٹی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وہ سیف علی خان سے عمر میں چھوٹی ہیں اور سوہا علی خان سے عمر میں بڑی ہیں۔صباعلی واحد پٹوڈی فیملی کی وہ واحد رکن ہیں جو میڈیا سے دور ہیں تاہم اب وہ سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

صبا علی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ کافی تصاویر موجود ہیں اور ان کی کرینہ کے ساتھ کافی اچھی بات چیت ہے۔

صبا علی خان کیا کرتی ہیں؟

ماضی کی مقبول اداکارہ شمیلا ٹیگور کے بچوں سیف اور سوہا نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلموں میں اپنا کیریئر بنانے کو فوقیت دی لیکن صبا علی خان نے خود کو کیمرے سے دور رہنے کو ترجیح دی۔

انہوں نے صرف اداکارہ بننے سے گریز نہیں کیا بلکہ مکمل طور پر بالی ووڈ کی گلیمرس دنیا سے دوری برقرار رکھی۔ وہ جیولری ڈیزائنر ہیں جو کہ اکثر مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنے ڈیزائن کی ایک جھلک دکھاتی رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts