شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔
یہ طویل عرصے سے کینسر جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا تھیں۔
ان کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ :
''
نائلہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشا ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی جائے گی اور تدفین کالا پل پر آرمی کے قبرستان میں ہوگی۔''
یہ 2016 سے بیمار تھیں اور ان کو اوورین کینسر تھا جس کے بعد معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔
یہ کینسر کے تیسرے اسٹیج کی وجہ سے شدید بیمار ہوگئیں تھیں اور علاج کے لئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے حکومت سے امداد کی اپیل بھی کی تھی۔