کمری عمری میں بڑے کارنامے انجام دینے والے بچوں سے متعلق کئی نیوز وائرل ہوچکی ہیں جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ بچے کسی سے کم نہیں ہوتے۔
ایسا ہی ایک بہترین اور حیران کردینے والا کارنامہ بھارت سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ بچے نے کر دکھایا کہ سب عش عش کرتے رہ گئے۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں 10 سالہ بچے نے دسویں کلاس کا امتحان پاس کر کے اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں سکینڈری بورڈ کی جانب سے دس سالہ بچے کو دسویں کلاس کے امتحان میں بیٹھنے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔
10 سالہ طالب علم ادتیہ کرشنا نے بھی اپنے اساتذہ کا سر اپنی کارکردگی کے ذریعے فخر سے بلند کر دیا اور دسویں کے امتحان میں 79 فیصد نمبر حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی۔
بھارت میں دسویں جماعت میں شرکت کے لیے عمر 14 سال سے زیادہ ہونا لازمی شرط ہے تاہم تعلیمی بورڈز باصلاحیت اور ذہین بچوں کے لیے عمر کی حد میں کمی کرنے کا اختیار ہے۔