سُروں کے بادشاہ شہزاد رائے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور آئے دن دلچسپ پوسٹ سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیتے ہیں۔
گزشتہ دِنوں شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر گرین ٹی اور مٹھائی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ’سبز چائے کو ہمیشہ مٹھائی پر ترجیح دینی چاہیے، کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مل سکتی تھی وہ بھی نہ ملے’۔
شہزاد رائے کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ان کی ایک خاتون مداح نے شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ''مجھ سے شادی کر لیں، میں ہر روز آپ کو اپنے خون سے گرین ٹی بنا کردوں گی''۔
سوشل میڈیا پر شادی کی اس انوکھی اور عجیب و غریب منطق پر شہزاد رائے نے بھی خاتون کو دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ '' برائے مہربانی اس طرح کی باتیں نہ کریں، ورنہ لوگ مجھے ویمپائر کہنا شروع کردیں گے''۔
شہزاد رائے کی جانب سے ردعمل پر ثناء خان نامی خاتون دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا ''اب جواب دے ہی دیا ہے تو شادی بھی کرلیتے ہیں''۔
یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ گلوکار شہزاد رائے کو سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی گئی ہو اس سے قبل نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی اس خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔