ویسے تو عامر لیاقت حسین میڈیا میں اپنے آپ کو چرچے میں رکھنے کا ہنر جانتے ہیں، چاہے انداز گفتگو ہو یا پھر اپنا بیانیہ، عامر لیاقت ہمیشہ میڈیا میں جگہ بنالیتے ہیں۔
لیکن آج آپ کو بتائیں گے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین ٹریفک پولیس اہلکار پر برہم ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ایک پولیس اہلکار پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
اب عامر لیاقت حسین کا بھی باقاعدہ بیان سامنے آگیا ہے۔
ٹوئیٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ جو گاڑی رشوت لے رہی تھی اسے کیوں نہیں پکڑا، اور عوام کو اذیت دی جا رہی ہے۔
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ یہ مراد علی شاہ کے باپ کی حکومت نہیں ہے عمران خان کی حکومت ہے یہ۔ یہ میرا علاقے ہے اور میں نے ابھی ان لوگوں کو رشوت لیتے دیکھا ہے۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میری آنکھوں کے سامنے سے لوگ رشوت لے رہے ہیں، ویکسین کارڈ کے نہ ہونے کی وجہ سے۔ آپ لوگ کیا کر رہے ہیں؟ لوگوں کو اذیت نہ دیں اپنا فرض پورا کریں۔
واضح رہے عامر لیاقت حسین کی گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ٹریفک پولیس اہلکار پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔