میرا شوہر ہے بچہ تھوڑی ! یہ میری ذمہ داری نہیں ہے کہ میں اپنے شوہر اور ان کی چیزوں کی دیکھ بھال کروں ۔۔ نادیہ حسین اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے

image

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین اکثر ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ نادیہ حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میک اَپ ٹیوٹوریلز بھی اپنے مداحوں کو سکھاتی نظر آتی ہیں۔

فیشن ڈیزائنر نادیہ حسین اکثر انٹرویوز میں بھی اپنے متعلق کئی ساری دلچسپ باتیں کرتی نظر آتی رہتی ہیں۔

لیکن اس بار انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق ایک انٹرویو میں بات کی جو ان کے مداح نہیں جاتنے تھے۔

نادیہ حسین نے شادی شدہ زندگی اور اپنی ذمہ داریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ذمہ داری نہیں ہے کہ میں اپنے شوہر اور ان کی چیزوں کی دیکھ بھال کروں۔ وہ میرا بچہ نہیں ہے جس کی مجھے ہر وقت دیکھ بھال کرنی پڑے بلکہ وہ میرے لائف پارٹنر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ توقع رکھنا کہ جس عورت سے تم شادی کرو گے وہ ہر طرح سے آپ کی خدمت کرے گی اور آپ کے تمام کاموں کی ذمہ دار لے گی تو یہ بالکل غلط ہے۔

نادیہ نے مزید کہا کہ "عورت کو طلاق کا حق ہونا چاہیے۔ میرے سسر نے میری والدہ کو نکاح کے کاغذات میں دفع 18 کے بارے میں بتایا تھا، جس میں لڑکی کو طلاق کا حق ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر کاغذات میں عبور کیا جاتا ہے، لیکن میرے سسر نے اس حصے کو ختم کرنا یقینی بنایا ہے۔

نادیہ حسین کے شوہر آطف خانے اپنی فیملی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان میں خواتین کام کرتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ میری والدہ ڈاکٹر ہیں اور میری بہن امریکہ میں بینکر ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts