پچھلے ہفتے یادگارِ قائدِاعظم پر ایک انتہائی متنازعہ فوٹو شوٹ کروایا گیا تھا جس میں موجود ایک لڑکا زوالفقار عرف زُلفی اور ایک انگریزی ماڈل شامل تھیں۔ جن کو ڈھونڈھنے کے لئے کاروائی کی جا رہی تھی اور اب حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ تصویر میں موجود لڑکے ذوالفقار کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔
پولیس کے مطابق زیرِ حراست لڑکا لاہور کا رہائشی ہے اور ٹیم نے ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا ہے۔
جبکہ آج رات تک پولیس ملزم کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔ اور پھر واقعے کی مزید تفتیش کی جائے گی کہ کس نے یہ فوٹو شوٹ سپانسر کروایا تھا۔