ایران کے ساتھ جنگ بندی ’ختم‘ ہو چکی ہے، ان کے ساتھ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ ’میرے خیال میں یہ ختم ہو چکی ہے۔‘ انھوں نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اب ان کے ساتھ مزید معاملہ نہیں کرنا چاہتا، وہ بدکردار لوگ ہیں، ان کے ساتھ معاملات کرنا وقت کا ضیاع ہے، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔‘
  • ایران کے ساتھ جنگ بندی 'ختم' ہو چکی ہے، ان کے ساتھ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا: ٹرمپ
  • امریکی حملوں کے بعد امریکہ کے ساتھ مفاہمت کے بعض حصے 'غیر مؤثر' ہو گئے: ایران
  • ایران کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں
  • امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے کہا کہ اس نے ایران میں 80 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا
  • پاسداران انقلاب کے مطابق امریکہ نے ہرمزگان اور ماہشہر کے ساحلی علاقوں میں بعض فوجی اڈوں اور غیر فوجی مراکز پر فضائی حملے کیے، ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق
  • نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے امریکی حملوں کو 'انتہائی ضروری' قرار دیا اور ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ 'تجارتی جہازوں پر حملے' کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے
  • ایران کے پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ در اصل امریکہ نے ایران سے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں ان کے بقول آبنائے ہرمز میں ایران کے طے کردہ انتظامات کو نظر انداز کرنا بھی شامل ہے

ایران کے ساتھ جنگ بندی ’ختم‘ ہو چکی ہے، ان کے ساتھ وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا: ٹرمپ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US