یادداشت اچھی رہتی ہے۔۔۔ دہی ہمارے دماغ کے لئے کتنی فائدہ مند ہے؟ جانیں حیران کن فوائد

image

دہی کے ویسے تو کئی فائدے ہیں ۔ دہی ہاضمہ بہتر بنانے سے لے کر جلد تک کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے لیکن اس آرٹیکل میں ہم آپ کو دہی کے دماغ پر مثبت اثرات کے بارے میں بتائیں گے جو حالیہ تحقیق سے ثابت ہوئے ہیں۔

سوچنے کی صلاحیت بہتر ہونا

ایک تحقیق کے دوران 12 خواتین کے دو گروپوں کو لیا گیا۔ ایک گروپ کو روزانہ دہی کھلائی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو نہیں دی گئی۔ اس کے بعد دونوں گروپس کے درمیان مختلف شکلیں رکھی گئیں جن میں چہرہ دیکھ کر لوگوں کے جذبات کو پہچاننا تھا۔ وہ گروپ جسے دہی کھلائی گئی تھی ان میں لوگوں کے جذبات پہچاننے کی صلاحیت زیادہ پائ گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ پروبائوٹکس (آنتوں کے لیے اچھے بیکٹیریا) ہیں جو براہ راست دماغ پر بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

یادداشت بہتر بناتی ہے

آئرلینڈ کے آرک کالج میں ہونے والی تحقیق میں چوہوں پر پروبائوٹک والی خوراک کھلا کر تجربہ کیا اور نیچر ایجنگ جرنل میں تحقیق کے نتائج شائع کیے گئے کہ پروبائوٹکس دماغ کی یادداشت والے حصے کے خلیات کو بوڑھا سے جوان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ دہی میں پروبائوٹکس کی بھرمار ہوتی ہے اس لیے اس کے مسلسل استعمال سے بھولنے کی بیماری اور الزائمر پر قابو پایا جاسکتا ہے البتہ اس سلسلے میں مزید تحقیق بھی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US