اگر آپ اکثر ٹرین اور جہاز میں لمبے سفر کرتے ہیں تو آپ کو بلڈ پریشر میں کمی اور جسم اکڑنے جیسے مسائل کا سامنا ہوا ہوگا کیونکہ لمبے سفر میں مسلسل ایک ہی پوزیشن میں بیٹھے رہنا کافی مشکل کام ہے۔
لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ آج ہماری ویب آپ کو بتانے والا ہے کہ سفر کے دوران آپ کو کیا کرنا چاہیئے جس سے آپ کو تھکاوٹ بھی نہ ہو اور بوریت بھی محسوس نہ ہو۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو اپنے ساتھ ٹرین یا ہوائی جہاز میں سفر کے دوران ایک سے دو ٹینس بال رکھنی چاہیئے، ایسا کیوں کرنا چاہیئے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
سفر کے دوران اپنے ساتھ ٹینس بال کیوں رکھنی چاہیئے؟
ہوائی جہاز کے سفر میں اپنے ساتھ ٹینس بال لے کر جائیں کیونکہ جب آپ کے مسلز میں بیٹھے رہنے کی وجہ سے تکلیف محسوس ہو تو آپ اس بال سے مساج کر سکیں۔
جی ہاں مساج! آپ ان بالز کو اپنی کمر اور سیٹ کے زریعے دبا کر اپنی کمر کا مساج کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ اس بال کو اپنے گھٹنوں کے نیچے دبا کر ٹانگوں کے مسلز کا مساج کر سکتے ہیں۔
اپنے ہاتھوں سے اسے پریس کر کے ہاتھوں کے مسلز کو آرام دہ سکتے ہیں جبکہ گردن کے نیچے اسے رکھ کر سیٹ سے ٹیک لگا کر گردن کا مساج بھی کر سکتے ہیں۔
ایسے گھنٹوں کے سفر میں آپ کے جسم میں درد بھی نہیں ہوگا، بلڈ پریشر بھی نارمل رہے گا اور آپ اس میں مصروف بھی رہیں گے تو اب جب بھی آپ لمبے سفر کو نکلیں تو بیگ میں 2 بال رکھنا نہ بھولیئے گا۔
آپ جہاز کے یا ٹرین کے لمبے سفر میں اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج کو لائیک کریں اور کمنٹ میں ہمیں ضرور بتائیں ساتھ ہی اس تحریر کو شئیر بھی کریں۔