پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت مل گئی

image

سعودی عرب کے وزارت داخلہ کی جانب سے ایک اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ جس کے مطابق پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی گئی ہے۔

جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق مکمل ویکسین لگوانے والے تارکین وطن کو براہ راست سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ تاہم ان غیر ملکیوں جن کے پاس سعودی عرب کا رہاشی اجازت نامہ یعنی اقامہ ہوگا وہ بھی براہِ راست سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ تاہم ہدایات کے مطابق وہ ہی غیر ملکی براہِ راست داخل ہوسکتے ہیں جو کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد سعودی عرب سے گئے تھے۔

اس اعلان کے بعد سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے نے سفری پابندی ختم کرنے پر وزارت داخلہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستانی تارکین وطن کو فائدہ پہنچے گا اور ہم سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US