بڑا حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔۔ جانیے بریک فیل ہونے سے بچانے کے 4 طریقے، جس سے جان بچ سکتی ہے

image

اگر آپ کی گاڑی کی بریک ہوئی تھی تو اب یہ طریقے ضرور اپنائیں۔۔ جانیے حادثات میں نقصان سے بچنے کے 4 آسان طریقے بریک فیل سے آپ کی گاڑی بچ سکتی ہے اور نقصان بھی نہیں ہو سکتا۔۔ جانیے ان 4 آسان طریقوں کے بارے میں

ٹریفک حادثات ہونا معمولی بات ہے، اسی طرح گاڑیوں کی بریک فیل ہونا بھی عام بات ہے۔ یہ حادثات کسی ایک ملک یا شہر میں نہیں ہوتے بلکہ کہیں بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ آج ایسے ہی کچھ طریقے بتائیں گے جن سے بریک فیل کے دوران کم سے کم نقصان ہو سکتا ہے۔

ہر کسی کو مطلع کرنا:

بریک فیل ہونے کے وقت اکثر لوگ ہڑ بڑا جاتے ہیں۔ اسی صورتحال میں اکثر لوگ جانی نقصان کی طرف بھی چلے جاتے ہیں۔ لیکن ہارن بجا کر یا ہیزل لائٹس کو جلا کر آپ لوگوں کو تنبیہہ کر سکتے ہیں۔

ہارن بجا کر باآسانی لوگوں کو مطلع کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکتا ہے۔

فرکشن یا رگڑ:

فرکشن یا رگڑ ایک ایسا طریقہ ہے جس سے گاڑی کو کسی سانحہ سے بچایا جا سکتا ہے۔ جب گاڑی کے بریک فیل ہوتے ہیں تو عموما گاڑی کی رفتار کافی تیز ہوتی ہے۔ اس تیز رفتاری کو روکنے میں فرکشن یا رگڑ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اگر گاڑی کو سیدھے چلانے کے بجائے سانپ کی چال یعنی ٹیڑھے میڑھے طریقے سے چلائیں تو گاڑی کی قابو میں آسکتی ہے یا کسی بڑے سانحہ سے بچا سکتی ہے۔

ایمرجنسی بریک:

ایمرجنسی بریک کا استعمال عموما اس وقت کیا جاتا ہے جب عام بریک ناکارہ ہو جاتی ہیں یا فیل ہو جاتی ہیں۔ اس صورتحال میں ایمرجنسی بریک کے ذریعے کسی بھی ناخوشگوار حادثۓ سے بچا جا سکتا ہے۔

اگرچہ ایمرجنسی بریک گاڑی کو روک نہیں سکتی مگر گاڑئ کی رفتار کو کم کرنے می مدد کر سکتی ہے۔ ایمرنسی بریک کو آُہستہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔

کچی سڑک:

جب گاڑی کی بریک فیل ہوتی ہے تو عموما صاف سڑک ہوتی ہے جہاں اونچی نیچی سڑک نہیں ہوتی ہے یا پھر ڈرائیور اس جگہ کو استعمال نہیں کر پاتا۔

اسی لیے ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے کہ جب بریک فیل ہو تو گاڑی کو کچی سڑک یا پتھریلی سڑک پر چڑھا دیا جائے جس سے گاڑی کی رفتار کم ہو سکتی ہے۔ پتھریلی سڑک سے مراد پہاڑ نہیں ہیں بلکہ وہ سڑک جہاں مٹی اور پتھر اس طرح ہوں کہ گاڑی کی رفتار کم ہو جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US