پڑوسی روز ہمارے گھر چیزیں مانگنے آجاتے تھے۔۔ جانیں اس عورت نے کیسے اپنے پڑوسی کی بغیر بتائے مدد کی کہ اس کا بیٹا بھی حیران رہ گیا

image

بہن ہمارے گھر میں نمک ختم ہوگیا ہے تمھارے کچن میں تو ہوگا زرا سا مجھے بھی لادو۔۔ فہمیدہ نے اپنی پڑوسن نجمہ کے دروازے پر جا کر کہا

نجمہ جو اکثر ہی فہمیدہ سے کچھ نہ کچھ مانگتی رہتی تھیں انھوں نے کافی خوشی سے کہا “ارے ضرور میں ابھی لاتی ہوں تب تک آپ اندر آئیے“

تھوڑی دیر میں فہمیدہ نمک لے کر اور نجمہ کا حال احوال دریافت کرکے واپس اپنے گھر آگئیں۔

فہمیدہ جیسے ہی واپس آئیں تو سامنے ان کا بیٹا موجود تھا جو حیرانی سے اپنی ماں کے ہاتھ میں نمک کی تھیلی دیکھ رہا تھا۔

“امی ہم کل ہی تو پورے مہینے کا گھر کا سامان لے کر آئے ہیں اور نمک تو ہم نے خود لیا تھا پھر اتنی جلدی نمک کیسے ختم ہوگیا جو آپ کو برابر میں جاکر لینا پڑا“ بیٹے سے جب رہا نہ گیا تو ماں سے پوچھ بیٹھا۔

بیٹے کا سوال سن کر فہمیدہ کی آنکھیں جھلملا گئیں۔ تھوڑی دیر خود پر قابو پانے کے بعد فہمیدہ کہنے لگیں “بیٹا تم جانتے ہو کہ نجمہ کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ جب سے اس کا شوہر بیمار ہوا ہے وہ سارا دن سلائی پر کپڑے سیتی ہے اور اپنے شوہر اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے“

تو امی ان ساری باتوں کا نمک سے کیا تعلق؟ بیٹے نے تھوڑے الجھے ہوئے لہجے میں سوال کیا تو فہمیدہ کہنے لگیں “بیٹا بات یہ ہے کہ پیسوں کی کمی کی وجہ سے نجمہ اکثر ہمارے ہاں کچھ لینے آجاتی ہے اور شرم کی وجہ سے کبھی بول نہیں پاتی کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ مجھ سے اس کا شرمندہ لہجہ نہیں دیکھا جاتا اسی لئے میں کبھی کبھار اس کے گھر جاکر کوئی عام سی چیز مانگ لیتی ہوں تاکہ وہ یہ سمجھے کہ پڑوسیوں کے گھر سے کچھ لینا برا نہیں اور نہ ہی اس میں شرمندہ ہونے والی کوئی بات ہے۔ یہ ہمارے پڑوسی کا ہم پر حق ہے جو دین نے بھی ہم پر لازم کیا ہے“

ماں کے منہ سے یہ بات سن کر راحیل کا دل بھی دکھی ہوگیا لیکن وہ اس بات کا قائل ہوگیا کہ اس کی ماں ایک عظیم خاتون ہیں جو لوگوں کی تکلیف کو ان کے کہے بغیر سمجھ کر مدد کرتی ہیں۔

اسلام میں پڑوسیوں کے حقوق

غور کیا جائے تو ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا بھی یہی فرض بنتا ہے کہ دوسرے مسلمان کی مدد اسے جتائے بغیر اس طرح کریں کہ اس کی عزت نفس بھی مجروع نہ ہو اور وہ ضرورت کے وقت آپ سے دوبارہ مدد مانگ سکے۔ اسلام بھی پڑوسیوں کے حقوق ہر زور دیتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US