پاکستان میں ایسے کئی گھر موجود ہیں جو کہ اپنی نوعیت کے سب سے منفرد ہیں۔ چاہے ان گھروں کی پارکنگ ایریا ہو یا پھر رہنے کی جگہ، غرض ہر جگہ بے مثال ہے۔
آج آپ کو ایسے ہی چند خوبصورت اور بے مثال گھروں کے بارے میں بتائیں گے جن کی قیمتہی کروڑوں میں ہے۔
2 کنال کا گھر:
ڈی ایچ اے لاہور میں 2 کنال کا ایک ایسا گھر موجود ہے جس میں ایک الگ ہی دنیا آباد ہے۔ 11 کروڑ روپے مالیت کے سا گھر میں 6 واش رومز جبکہ 5 بیڈ رومز موجود ہیں۔ واش رومز کے ٹائلز بھی مہنگے ہیں۔
اس گھر کی منفرد بات یہ ہے کہ یہاں قدرتی روشنی اور ہوا خوب آتی ہے، گھر کا گیراج اتنا کشادہ ہے کہ چھ بڑی گاڑیاں جبکہ آٹھ چھوٹی گاڑیاں پارک کر سکتا ہے۔
ریما خان کا گھر:
مشہور پاکستانی اداکارہ ریما خان کا گھر بھی کسی محل سے کم نہیں ہے، ریما خان کو شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے شادی کے بعد ایک وسیع گھر تحفے میں دیا تھا۔ اس گھر کی قیمت لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے۔
اس تصویر میں بھی ریما کو اپنے گھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
فہد مرزا کا گھر:
پاکستانی اداکار فہد مرزا اور ثروت گیلانی کا گھر ایک ایسا خواب ہے جو کہ ہر عورت دیکھتی ہے۔ ثروت گیلانی کے اس گھر میں خوبصورت منی پلانٹ اور بیل موجود ہے جو کہ وپرے گھر کو مہکائے ہوئے ہے جبکہ گھرمیں ایک وسیع چھت موجود ہے جو کہ انہیں سکون بخشتی ہے۔
اس گھر کی خاص بات یہ بھی ہے کہ گھر کی بالکونی میں ہریالی موجود ہے جو کہ تازہ ہوا فراہم کرتی ہے۔
جویریہ سعود کا گھر:
اکثر اوقات جویریہ سعود اپنے گھر سے ویڈیو بناتی ہیں اور اپنے مداحوں سے شئیر کرتی ہیں۔ ان کے اس گھر کتنا عالیشان ہے اور وسیع ہے اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جویریہ کے گھر میں بیڈروم کسی عالیشان محل کے کمرے سے کم نہیں ہے۔
جبکہ گھر کا ہال بھی کسی محل کے ہال جیسا ہے، جس کے ساتھ ہی ایک کچن موجود ہے جو کہ کھلا ہے۔ جویرہ کے اس گھر میں ان کے جہیز کی چیزیں بھی موجود ہیں۔ اس گھر کی قیمت کروڑوں میں ہے۔
سیالکوٹ کی شاہی فیملی:
سیالکوٹ کی ایک شاہی فیملی ایسی بھی ہے جو کہ اپنی مشہور محل نما گھر کی بدولت مشہور ہے۔ 4 کنال کے رقبے پر پھیلے اس گھر کی قیمت 22 کروڑ روپے ہے جبکہ اس محل نما گھر میں 8 بیڈ رومز اور 11 واش رومز ہیں۔ اس کے علاوہ تین کچن بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا کے مطابق اس گھر کی پلرز اور دروازوں پرسونے کا پانی پھرا ہوا ہے۔
جبکہ گھر میں ایک باغ بھی موجود ہے جس میں آبشار بھی باغ کو خوبصورت بنا رہا ہے۔ گھر میں پینٹنگز، دیگر شاہی سامان بھی موجود ہے۔