پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ناٸب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اپنے نکاح کے دن گانا گاتے ہوئے ویڈیو نے سما باندھ دیا جس میں انہوں نے خوبصورت آواز میں گانا گا کر وہاں موجود مہمانوں کو حیران کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب ساٸٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اپنے نکاح کی تقریب کے روز مشہور بھارت گانا ’ کیا ہوا تیرا وعدہ ‘ کو خوبصورت آواز اور انداز میں گارہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنید صفدر کے ہمراہ ان کی نٸی نویلی دلہن بھی موجود ہیں جو اپنے شوہر کی گلوکاری کو انجواۓ کر رہی ہیں۔
جنید صفدر کی گانا گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔