پاکستانی سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم اکثر خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ جبکہ ان کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کو ان کے مداح ہمیشہ پسند کرتے ہیں۔
تاہم گزشتہ روز وسیم اکرم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو پر ان کی اہلیہ نے ایک اپنے شوہر وسیم اکرم کو دلچسپ وارننگ دےدی۔
وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا سایٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنے نئے روپ کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔
دراصل 11 ماہ سے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی اہلیہ اور بیٹی سے آسٹریلیا ملنے گئے ہوئے ہیں۔ جہاں وہ کوویڈ19 مثبت آنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے آپ کو ایک کمرے میں قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ ویڈیو میں وہ اپنی روزانہ کی مصروفیت کے حوالے سے مداحوں کو بتا رہے ہیں۔ جبکہ 8 دن سے کمرے میں رہنے کی وجہ سے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی شخصیت ہی بدل گئی ہے۔ اور انہوں نے مونچھیں رکھ لی ہیں۔
جبکہ ان کے مداح ان کے اس نئے روپ کو پسند کرتے ہوئے تبصرے کرہے ہیں۔ تاہم ویڈیو پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کے نئے روپ کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مونچھیں تمہارے ساتھ گھر نہیں آئیں گی۔
جبکہ وسیم اکرم کے ایک مداح نے ان کی نئے موچھوں کی تعریف میں کہا کہ یہ آپ اچھی لگ رہی ہیں۔ جس پر وسیم اکرم نے جواب دیا کہ میری اہلیہ کو پسند نہیں ہے۔