راولپنڈی: ٹریفک وارڈن کا شہری پر مبینہ تشدد، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

image

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چچی میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے ایک شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر نوجوان نے وارڈن کے سامنے ہی موٹر سائیکل روک دی۔ تاہم وارڈن نے غصے میں آ کر مبینہ طور پر نوجوان پر وائرلیس سیٹ پھینک دیا۔

وائرلیس لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ وائرل ویڈیو میں ٹریفک وارڈن اور زخمی شہری کو موقع پر موجود دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام نے ٹریفک پولیس کے رویے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ذمہ دار ٹریفک وارڈن کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US