سعید غنی کی طبعیت اچانک خراب، بیٹی نے دعاؤں کی اپیل کردی

image

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کی بیٹی نرمین سعید نے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

سینیٹر سعید غنی ان دنوں موذی مرض ڈینگی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور تیز بخار، سر درد اور جسم میں شدید درد کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعید گنی کی صاحبزادی نرمین نے والد کے ہمراہ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی،انہوں نے شئیر کردہ تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ براہِ کرم میرے والد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

سابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ طبعیت کی خرابی کے باعث وہ نہ تو فون کالز سن سکتے ہیں اور نہ ہی موصول ہونے والے پیغامات کے جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US