چند دنوں سے اس خبر پر بحث کی جارہی تھی کے کیا طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ زندہ ہیں یا نہیں، جبکہ طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور جلد منظر عام پر آئیں گے۔
تاہم افغان خبر رساں ادارے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں طالبان سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ مسکراتے ہوئے دیکھئے دے رہے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ ملا ہیبت اللہ کے بارے میں زیادہ تر لوگوں کے پاس معلومات موجود نہیں ہیں۔ جبکہ وہ کبھی عوام کے سامنے کبھی نہیں آئے۔ اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں بھی کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔ تاہم طالبان ذرائع کے مطابق وہ افغانستان میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ترجمان طالبان دفتر نے کہا تھا کہ سپریم لیڈر جلد منظر عام پر آئیں گے۔ تاہم افغان میڈیا کے مطابق نئی جاری ہونے والی تصویر قندھار کی کسی لائیبریری میں لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ملا ہیبت اللہ کو 2016 میں طالبان کا امیر مقرر کیا گیا تھا اور جب سے ان کی ان کی ایک تصویر ہی منظر عام پر آئی ہے۔