کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی۔۔۔ محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کردیا

image

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر حصوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست کی رات سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو کہ 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔

جبکہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندرون سندھ کے شہر جن میں عمر کوٹ، تھرپارکر اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ سمیت مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تاہم کراچی میں بارشوں کا سلسلہ 1 سے 3 ستمبر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US