کیا اداکارہ شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

image

گزشتہ ماہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو غیر اخلاقی فلمز بنانے پر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ تاہم جب سے ان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

خبروں کے مطابق شلپا شیٹھی کو تفتیش کیلئے پولیس کے پاس جانا پڑتا ہے اور کبھی ان کے گھر پر چھاپا پڑ جاتا ہے۔ اس کے علا وہ بھارتی اداکارہ مالی مشکلات کا بھی سامنا کررہی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شلپا شیٹھی کے قریب دوست نے بتایا ہے کہ وہ بچوں سمیت اپنے شوہر سے دور جانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر دن ان کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اور جبکہ شلپا خود نہیں جانتی تھی کہ ان کے شوہر کی آمدنی ناجائز ذرائع سے آرہی ہے۔

ان کے دوست کا مزید کہنا ہے کہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کی خواہش رکھتی ہے۔ جبکہ وہ اپنے شوہر کی دولت سے کچھ حصہ بھی رکھنا نہیں چاہتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کے بچوں کی پرورش کے اخراجات وہ خود برداشت کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ راج کندرا بھارت میں جانے مانے بزنس مین ہیں۔ جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم راجستان رویال کے مالک بھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US