سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر کوئی اپنے جذبات کا اظہار کر سکتا ہے، اسے استعمال کرنا انسان پر منحصر ہے، وہ اسے فائدے کے طور پر بھی استعمال کر سکتا ہے اور نقصان کے طور پر بھی۔
لیکن ہماری ویب آج جس ویڈیو کو پیش کرنے جا رہا ہے وہ کچھ مختلف ہے، اسے دیکھ کر آپ بھی ہنس پڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک صارف نے ایک ایسی ویڈیو بنائی ہے جس میں ایک خاتون اپنے شوہر کو گروشری کی چیزیں یاد دلانے کے لیے ایک نیا طریقہ کار اپنا رہی ہیں۔
اس نئےطریقہ کار میں خاتون کو جو چیز خریدنی ہے، وہ شوہر کی یاد دہانی کے لیے اسے اسٹیکر کی صورت میں ایک پیج پر چسپا کر رہی ہیں، تاکہ شوہر وہ چیز بھولے نہیں۔
اکثر اوقات مرد حضرات دھنیے کی جگہ پودینہ لے آتے ہیں یا شملہ مرچ کے بجائے ہری مرچ لے آتے ہیں۔ شوہر کو گروشری کے آئٹمز یاد دلانے کا یہ منفرد انداز انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا پر مشہور ہو گیا ہے۔