“بیس سال تک کوئی اولاد نہیں ہوئی اور اب ایک ساتھ چھ بچے ہوگئے“
یہ الفاظ ورجینیا کی رہنے والی خاتون ایجی بولا کے ہیں جو تقریباً بیس سال سے اولاد کی دعائیں مانگ مانگ کے تھک کرچکی تھیں لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی لیکن پھر اللہ نے انھیں ایک ساتھ چھ بچوں سے نوازا۔ تین بیٹوں اور تین بیٹیوں کے بعد ایڈیبائے اور ایجی بولا کا خاندان اب مکمل ہوچکا ہے۔
چھ بچوں کی ایک ساتھ پیدائش کا یہ واقعہ کوئی پہلا نہیں لیکن انوکھا ضرور ہے۔ لوگوں نے دو جڑواں بچوں کو تو اکثر دیکھا ہوتا ہے لیکن چھ جڑواں بچے دیکھنے کا اتفاق شاید ہی کسی کو ہوا ہو۔ یاہو کے مطابق ساڑھے چار عرب لوگوں میں سے کسی ایک جوڑے کے ہاں ہی چھ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔
9 منٹ میں چھ بچے
امریکہ میں ایک خاتون کے ہاں صرف نو منٹ کے اندر 6 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ٹیکساس ہوٹل کی پریس سیلیز کے مطابق تھیلما شیاکا نامی ان خاتون کے گھر چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جو سب کے سب صحت مند ہیں۔
بچے بہت پیارے ہیں
مک گھی خاندان بھی ان خوش نصیب خاندانوں میں سے ایک ہے جن کے گھر چھ بچے ہیں۔ یہ خاندان اس حوالے سے انوکھا ہے کیونکہ یہ ایک ریئلٹی شو کا حصہ رہے ہیں لوگوں کو ان کے گھر چھ بچوں کی پیدائش سے لے کر بچوں کے بڑے ہونے تک تمام معاملات کا علم ہے۔ اس لئے یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ اس خاندان نے حال میں ہی اپنے بچوں ی نئی تصاویر شئیر کی ہیں جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بچے بہت پیارے پیں اور ہم ان کے بڑے ہونے کا انتظار نہیں کرپارہے۔ ہم چاہتے ہیں یہ بچے بڑے ہوکر ماڈلنگ کریں کیونکہ رئیلٹی شو کی وجہ سے انھیں ابھی سے کیمرے کا تجربہ ہوچکا ہے۔