'ہماری ویب' کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے تصویری پہیلیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں وہ کافی دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں اور دلچسپ جوابات دیتے ہیں۔
آج ہم اپنے صارفین کے لیے ایک اور دلچسپ پہیلی لے کر حاضر ہوئے ہیں جس کا جواب صرف وہی دے سکتے ہیں جو اپنا ذہن لڑائیں گے۔
اوپر موجود تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خاتون درخت سے بندھیں ہوئی ہیں اور ایک دائیں جانب والی خاتون کی طرف بھالو کھڑا جبکہ بائیں جانب والی خاتون کے برابر میں شیر موجود ہے۔
دونوں کی جانور بہت خطرنک ہیں، تو آپ نے یہ بتایا ہے کہ ان دونوں میں سے کونسی ایک خاتون بچ نکلیں گی؟
اس پہیلی کا جواب دینے کے لیے ذہانت کی ضرورت ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کونسی خاتون بچ نکلیں گی؟
آیئے ہم آپ کو بتاتے ہی۔ 2 نمبر والی خاتون جن کے سامنے بھالو کھڑا ہے وہ اپنی جان بچا سکتی ہیں۔
وہ اس طرح کہ خاتون وقت پر اپنی سانس روک لیں اور مردہ ہونے کا ناٹک کریں تو اس طرح بھالو کو یہ لگے گا کہ خاتون زندہ نہیں بلکہ مردہ ہیں۔ اور بھالو کبھی مردہ چیزوں اور جانورں کو نہیں کھاتا جبکہ ٹائیگر کس کو بھی نہیں چھوڑتا۔