خبر کے مطابق پاکستان میں اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ جس میں پیٹرول فی لیٹر 3 روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ حتمی فیصلہ وزیراعظم اور وزرات خزانہ کی مشاورت سے ہوگا۔
تاہم پاکستانی مشہور اینکر عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا سایٹ ٹویٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ عمران خان نے جرمنی میں بھی پیٹرول مہنگا کردیا۔
جبکہ ویڈیو میں مذکور شخص بتا رہا ہے کہ جرمنی میں ہر دن کے ساتھ پیٹرول مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ اس شخص کے مطابق پچھلے 3 دونوں میں جرمنی پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کے قریب اضافہ ہوا ہے۔
اس کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے یورپ میں تنخواہوں میں کمی آگئی ہے۔