سوشل میڈیا پر آئے دن جھوٹی خبریں ویڈیوز اور تصاویر شیئر ہورہی ہوتی ہیں۔ جبکہ ان کی تصدیق کیلئے انٹرنیٹ پر بہت سی تصدیق شدہ سائٹ موجود ہیں جن پر جاکر آپ اس خبر کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
گزشتہ روز سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں چند امریکی فوجیوں کو اسلام آباد کی ایک احساس پناہ گاہ میں کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیغام میں شدید ردعمل اور تصویر کو جلی قرار دیا۔ انہوں اپنے بیان میں قرآن پاک کی ایک آیت کا ترجمہ پوسٹ کیا اور لوگوں سے گزارش کی احساس پناہ گاہوں متنازعہ نہ بنایا جائے۔
دراصل امریکی فوجیوں کی احساس پناہ گاہ میں کھانا کھاتے تصویر جلی ہے۔ جس کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ تصویر 28 نومبر 2013 کو افغانستان کے بگرام ایئر بیس میں ایک تقریب کی ہے۔
تاہم سینٹر فیصل جاوید کی پوسٹ پر مختلف افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک نے کہا کہ یہ امریکی فوجی یقیناً ہمدردی کے مستحق ہیں، امید ہے حکومت انھیں رجسٹر کر کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے معاونت کرے گی۔
ایک اور صارف نے امریکی فوجیوں کی پاکستان میں موجودگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اور یہ بھی جھوٹ ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کئی امریکی فوجی پاکستان پہنچنے ہیں جہاں سے انہیں اپنے ملک روانہ کیا گیا۔