رات کے اندھیرے میں بھاگنے والی امریکی فوج کتے بھی ائیر پورٹ پر چھوڑ گئی۔۔ جانیے امریکی فوج کیا کیا چیزیں چھوڑ کر گئی ہے

image

افغانستان میں امریکہ کی بیس سالہ جنگ اب اپنے اختتام ہوتے ہیں امریکی فوج رات کے اندھیرے میں افغانستان کو چھوڑ کر چلی گئی تھی، افغانستان سے نکلنے میں اس قدر جلد بازی دکھائی کہ افغانستان میں امریکی فوج کے زیر استعمال چیزیں بھی کباڑ کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

img1]

امریکی فوج نے ویسے تو کئی چیزیں افغانستان میں چھوڑی ہیں، لیکن یہ چیزیں اب غیر استعمال ہیں، امریکی جنرل کہتے ہیں کہ افغانستان میں موجود چیزیں اس قابل نہیں ہیں کہ انہیں استعمال کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ جو چیزیں اس قابل تھیں کہ انہیں استعمال کیا جا سکے، انہیں جان بوجھ کر خراب کر دیا گیا اور اب وہ استعمال کے قابل نہیں ہیں۔

جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ 85 بلین ڈالرز کا فوجی سامان (جو کہ پاکستانی تقریبا 14 اعشاریہ 16 ٹرلین روپے بنتے ہیں) افغانستان میں چھوڑ کر گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر امریکی نے 265 ڈالرز یعنی 44 ہزار 146 پاکستانی روپے اس افغان جنگ میں لگائے ہیں۔

ٹوئیٹ کرتے ہوئے جونئیر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 22 ہزار 174 ہمویز، 8 ہزار ٹرک، 634 ایم آئی آئی آئی 7، 162،043 ریڈیو، 155 ایم ایکس ایکس پرو مائن پروف گاڑیاں، 16 ہزار 35 نائٹ وژن گوگلز، 169 فوج اسلحہ کا سامان، 358،530 رائفلز، 126،295 پسٹلز، 64،363 مشین گنز، 176 آرٹلری کا سامان، 33 ایم آئی 17، 4 سی 130 کی گاڑیاں 43 ایم ڈی 530 چاپرز، 10 جہاز بھی چھوڑے ہیں۔

جبکہ ان سب میں ایم ریپس جو کہ بلٹ پروف گاڑی ہے وہ بھی امریکی فوج یہی چھوڑ کر گئی ہے۔

ہمویز:

ہمویز بھی امریکی فوج میں افغانستان کے خلاف استعمال ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے جو کہ اب افغان طالبان کے زیر استعمال ہوگی۔

راکٹ کا نظام:

اگرچہ امریکی فوج کے مطابق راکٹ کا نظام ناکارہ بنا دیا گیا ہے مگر یہ اب افغان طالبان کے زیر استعمال ہوگا۔

امریکی فوجی کتے:

سوشل میڈیا پر کچھ تصایور وائرل ہیں جس میں ارمیک فوج کے زیر استعمال کتے پنجروں میں محصور ہیں، اور اپنے مالک کو نگاہیں تلاش کر رہی ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کتے امریکی فوج خود سے چھوڑ کر گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US