دادی کے پان دان سے پان نہیں کھایا تو کچھ نہیں کھایا ۔۔ پُرانے دور کی 5 ایسی چیزیں جو یقیناً آپ کے گھر میں بھی موجود ہوں گی

image

جس گھر میں نانی دادی، نانا، دادا، بڑے بزرگ ہوتے ہیں اس گھر میں کبھی کوئی نہ تو رات کو بھوکا سوتا ہے اور نہ ہی کسی سے کوئی لمبے عرصے کے لئے ناراض ہوتا ہے۔ جب بڑے بزرگ گھر میں موجود ہوتے ہیں تو ایک اطمینان ہوتا ہے ان کے ساتھ بیٹھنے، وقت گزارنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے اور سب سے زیادہ مزہ تو اس وقت آتا ہے جب ان کی چیزوں کو کوئی چھیڑ دے تو بس پھر وہ شرارت اور پیار بھری ڈانٹ بھی اچھی لگتی ہے۔

بڑے بزرگوں کی چیزیں بھی ان کی طرح بے مثال تھیں، اب اگر آپ کے گھر میں نانا، نانی یا دادا اور دادی ہیں تو آپ کے گھر میں بھی ان کی یہ قیمتی چیزیں بھی ضرور موجود ہوں گی۔

٭ پان دان:

پہلے دادیوں کے پاس اس قسم کے پاندان ہوتے تھے اور دعوتوں پر سارا خاندان بچے سے بڑے تک سب ہی دادی کو سلام کرکے پان دان سے پان کھایا کرتے تھے جوکہ ایک پُرمسرت لمحہ ہوتا تھا مگر آج یہ روایت شاید ماند ہو کر رہ گئی ہے۔

٭ سُرمہ دانی:

پہلے گھروں میں ایسی سُرمہ دانی ہوتی تھی اور مائیں اسی سے سرمہ لگاتی تھیں، اپنے بچوں کو۔ نہلانے دھلانے کے بعد بچوں کو کہیں بھی جانے سے پہلے دادی بھی کالا ٹیکہ لگاتی تھیں تو یہی پیتل کی سُرمہ دانی نکال کر لگاتی تھیں جس سے آنکھوں میں خوبصورت جھلکتی تھی۔

٭ تالا:

یہ بڑا سا تالا پہلے گھروں میں موجود ہوتا تھا اور یہ صرف بڑے ہی گھر کے بند کرسکتے تھے، اگر غلطی سے کسی بھی بچے کے ہاتھ یا پیر پر گر جاتا تھا تو وہ سوج جاتا تھا جس پر گھر والے اور خصوصاً دادا جی کی تو ڈانٹ ضرور ہی پڑتی تھی۔ لیکن اب ایسے تالے کم ہی پائے جاتے ہیں۔

٭ لکڑی کی کنگھی:

دادی بالوں میں کنگھی کرنے کے لئے جب اپنی لکڑی کی ایسی کنگھی نکالتی تھیں تو سارے بچے سائیڈ پر جا کر بیٹھ جاتے تھے کہ اب دادی سب کے بالوں میں یہ کنگھی پھیریں گی یا پھر والدہ کریں گی، یہ کنگھی بہت فائدے مند ہوتی تھی، اس پر جوئیں بھی اچھی نظر آتی تھیں اور نہ یہ اضافی بال توڑتی تھی۔ لیکن اب ایسی کنگھیوں کی بالکل مانگ نہ رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US