دنیا بھر میں حکومت کرنے کے لئے آپ کو عقل کے ساتھ ساتھ دولت یا خاندانی نام کی ضرورت ہوتی ہے اس وقت جتنی بھی حکمران خاندان دنیا میں قابض ہیں وہ یا تو اچھے ڈپلومیٹ ہیں یا پھر اپنے اصولوں کے پکے ہیں اور کچھ اپنی ضد اور زبانی لہجے میں ایک جان رکھتے ہیں کچھ کی دولت نے ان کو عظیم بنا دیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے مشہور شاہی خاندان ہیں جن کو دنیا بھر میں لوگ جانتے ہیں۔
٭ بھٹو خاندان:
بھٹو خاندان دنیا بھر میں ذوالفقار بھٹو کے بنائے گئے جمہوری نظام اور ان کو دی جانے والی پھانسی کی وجہ سے مشہور تھا، لیکن پھر بھٹو کی بیٹی بینظیر نے اپنی خداد صلاحیت کے باعث دنیا میں اس خاندان کا نام روشن کردیا اور آج بھی اس خاندان سے بینظیر کا بیٹا اور شوہر سیاست میں ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ان کے کُل اثاثے تقریباً پاکستانی 15 ارب روپے کے برابر ہے۔
٭ شریف خاندان:
شریف خاندان بھی پاکستانی سیاست اور دولت کے لحاظ سے امیر ترین خاندانوں میں اہم ہے۔ نواز شریف نے اپنی مشہوری زیادہ تر ڈان لیکس کے معاملے سے پائی اور ان کی اولاد کے امریکی اپارٹمنٹ نے عزت میں چار چاند لگائے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ان کے کُل اثاثے تقریباً پاکستانی کئی ارب روپے کے برابر ہے۔
٭ امبانی خاندان:
بھارت کا امبانی خاندان دولت اور آسائش کے حوالے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے، جب بھی بھارت میں کوئی مشکل وقت آئے یا کوئی سیلاب وغیرہ تو امبانی خاندان کی جانب سے امداد کا ایک بڑا حصہ دیا جاتا ہے۔
بظاہر امبانی صاحب سیاست کا حصہ نہیں ہیں، لیکن ان کے اگے بھارت کا ہر سیاستدان گٹھنے ٹیکتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ان کے کُل اثاثے تقریباً پاکستانی 93 کھرب روپے کے برابر ہے۔
٭ شاہی خاندان:
شاہی خاندان تو دراصل برطانیہ کا ہے جہاں 90 سال سے ایک ہی حکومت چل رہی ہے اور ملکہ الزبتھ نے اپنے اصولوں اور انصاف پسندی کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا نام بنایا اور پھر ان کی بہو ڈیانا نے پاکستان آکر مذید شہرت میں اضآفہ کر دیا تھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ان کے کُل اثاثے تقریباً پاکستانی 200 کھرب سے زائد روپے کے برابر ہے۔
٭ سعودی خاندان:
سعودی عرب کا شاہی خاندان بھی خوب مشہور ہے اور اب تو شہازے سلمان نے ایسے قوانین بنا دیئے ہیں کہ ہر کوئی سعودی عرب کی ریاست کو پہچان گیا ہے۔ شیخ کا لفظ بھی ادا کرے تو ذہنوں میں فوراً سعودی عرب کا یہ خاندان خیال میں آتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ان کے کُل اثاثے تقریباً پاکستانی 66 کھرب روپے کے برابر ہے۔
٭ نائجیریا کا شاہی خاندان:
نائجیریا کا شاہی خآندان جو اپنے سونے کی دولت کی وجہ سے سب سے زیادہ مشہور ہے حآل ہی میں ان کے بیٹے کی شادی کی وجہ سے ان کو زیادہ شہرت ملی کیونکہ ان کے بیٹے اور بہو نے ماڈرن انداز کی شادی کرکے سب کو حیران کیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ان کے کُل اثاثے تقریباً پاکستانی 15 ارب روپے کے برابر ہے۔