ویسے تو مشہور شخصیات بھی اپنے لباس، میک اپ اور جیولیری کے حوالے سے کافی حساس رہتے ہیں، وہ ہر لمحے اپنے آپ کو خوش لباس اور پراثر دکھنا چاہتے ہیں۔
ہماری ویب کے ناظرین کے لیے آج ایک ایسی خبر لے کر آئے ہیں۔ جس میں آپ کو بتائیں گے کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے اپنی شادی کے روز کس سے تیار ہوئی تھیں۔
سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ویسے تو اپنے بہترین لباس اور میک اپ کی وجہ سے جانی جاتی تھیں، لیکن شادی والے دن بے نظیر نے ایک ایسا لباس زیب تن کیا تھا جو کہ ان کی شخصیت پر کافی اچھا دکھائی دے رہا تھا۔ اور میک اپ بھی ان کی شخصیت کو نکھار رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر طارق امین کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے دنیا کی مشہور خاتون کو دلہن کے روپ میں تیار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر نے ان کے کیرئیر میں چار چاند لگا دیے تھے۔
سفید لباس، اس پر چہرے کو جچتا ہوا میک اپ، بے نظیر کی شخصیت کو مزید پر اثر بنا رہا تھا۔
طارق امین نے سوشل میڈیا پیج عرفانستان کے لیے ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے بے نظیر کے ساتھ بتائے ہوئے لمحات پر خوشی کا اظہار کیا تھا۔