پاکستان میں کئی ایسی شخصیات موجود ہیں، جو کہ اپنے شخصیت کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ عموما یہ شخصیات سیاست اور ٹی وی اسکرین پر ہی ناظرین کو نظر آتی ہیں۔
لیکن ہماری ویب آج ایک ایسی خبر لے کر آیا ہے جس میں آپ کو بتائیں گے کس مشہور سیاست دان نے اینکر سے شادی کی ہے۔
فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی:
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری کا شمار پاکستان کی بہترین سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے، جبکہ مدیحہ نقوی پاکستان کے بڑے چینل میں بطور ہوسٹ کام کرتی ہیں۔ ویسے تو دونوں ہی کی یہ دوسری شادی ہے۔
ایک انٹرویو میں مدیحہ کا کہنا تھا کہ میں اور فیصل ایک اچھے دوست ہیں لیکن شادی کا مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ ہم جیون ساتھی بھی بن جائیں گے۔ جبکہ فیصل کا کہنا تھا کہ میں نے مدیحہ کو ٹی وی پر دیکھا تھا اور میں یہی سوچ کر ان کے گھر رشتہ لے کر گیا تھا کہ جو بھی کہوں گا سچ کہوں گا اور رشتہ مانگوں گا۔
عامر لیاقت اور دعا عامر:
مشہور اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین بھی پاکستان کی مشہور شخصیات میں شامل ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی سیدہ توبہ سے کی ہے، جبکہ توبہ کی یہ پہلی شادی ہے۔
سوشل میڈیا کے مطابق عامر لیاقت اور توبہ کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ جیو میں تھے۔ ایک انٹرویو میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نے توبہ کو پروپوز کیا تھا اور پھول پیش کیے تھے، جسے توبہ نے قبول کر لیا تھا۔
جبکہ توبہ کا کہنا تھا کہ پہلے عامر نے انہیں پروپوز کیا اور پھر وہ شادی کے لیے باقاعدہ رشتہ لے کر آئے تھے۔
سعد رفیق اور ڈاکٹر شفق حرا:
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے بھی دوسری شادی پاکستان ٹیلی ویژن کی اینکر ڈاکٹر شفق حرا سے کی تھی، جبکہ شفق حرا سرکاری ٹی وی پر پروگرام ہوسٹ کرتی تھیں، اس وقت وہ نجی چینل سے وابستہ ہیں۔
سعد رفیق کی دوسری شادی کا میڈیا سمیت کسی کو بھی علم نہیں تھا۔ الیکشن امیدوار کے کاغذات نامزدگی کے وقت سعد رفیق کی دوسری شادی کا کی اطلاع میڈیا کو ملی تھی، تب ہی دونوں نے باقاعدہ شادی کے بارے میں بات چیت کی، جبکہ سوشل میڈیا کے مطابق شفق حرا نے سرکاری ٹی وی کے ملازمین کے درمیان مٹھائی بھی تقسیم کی تھی۔
شہباز شریف اور تہمینہ درانی:
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہبز شریف نے تیسری شادی تہمینہ درانی سے کی تھی، جبکہ ان کی پہلی شادی نصرت شہباز اور دوسری شادی عالیہ نامی خاتون سے کی تھی۔ جبکہ تہمینہ درانی کی بھی یہ تیسری شادی ہے۔
تہمینہ درانی ستر کی دہائی میں خبروں میں آیا کرتی تھیں، جبکہ وہ گھر کے دیگر افراد کے ساتھ بھی کافی اچھی ہیں۔