دنیا بھر میں ویسے تو اشتہارات میں اور ٹی وی چینلز پر ایسی کہانیاں دیکھنے کو ملتی ہے جہاں ایک غریب اور کمزور باپ کی بیٹی ایک اعلٰی عہدے پر پہنچ کر اپنے گھر والوں کا نام روشن کرتی ہے۔
مگر آج ہاری ویب پر جو خبر آپ پڑھنے جا رہے ہیں وہ حقیقت میں واقع ہوا ہے۔ اسی خبر کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ شئیر کیا گیا تھا، جس میں ایک کپمنی کے عہدیدار نے کمپنی کے گارڈ کی بیٹی کو ان کی تعلیمی قابلیت کے بل بوتے پر انہیں ڈیولیپر کی نوکری آفر کی تھی اور ہائر کیا تھا۔ یہ خبر گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر تھی۔
لیکن اب اسی کمپنی کی ایک اور خبر بھی سامنے آئی ہے جس میں اسی کمپنی کے عہدیدار کے ساتھ مزید مزید دو گارڈز اور ان کی بیٹیاں موجود ہیں جنہیں نوکری آفر ہوئی ہے۔
یہ نوکریاں ڈیویلپرز کے لیے آفر کی گئی تھیں، جن کا کام کمپیوٹر سائنس سے متعلق ہے۔ کمپنی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے