پہلے افغانستان میں کنٹرول سنبھالا اور اب ہیلی کاپٹر بھی اڑانا سیکھ لیا ۔۔۔ دیکھئے طالبان کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو

image

امریکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان کا ایک بڑا قافلہ پنجشیر کی طرف جارہا ہے۔ جبکہ قافلے کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر بھی ساتھ چل رہا ہے۔

ویڈیو میں موجود افراد ہاتھوں کے اشاروں سے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ جبکہ ہیلی کاپٹر پر طالبان کا جھنڈا بھی لگا ہوا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر صارفین اپنی حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔ بعض کا کہنا ہے کہ ان مناظر پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔ جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ طالبان نے امریکی انخلاء کے ایک دن بعد ہی ہیلی کاپٹر اڑانا سیکھ لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US