خبر کے مطابق کراچی کے 80 فیصد علاقہ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ جن میں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، کلفٹن، ڈیفنس، ایف بی ایریا، ملیر، گلشن اقبال، صدر، پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، لیاقت آباد سی ون ایریا اور گلستان جوہر سمیت کئی علاقہ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے 1900 میں 1400 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
تاہم کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ہمیں مختلف علاقوں سے بجلی میں تعطل کی اطلاعات ملی ہیں۔