مچھیرا راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ۔۔ جانیے مچھیرے کے ہاتھ ایسا کیا لگا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے؟

image

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اچانک آپ کے ہاتھ کوئی خزانہ ہاتھ آجاۓ اور آپ کروڑ پتی بن جائیں۔ جبکہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے مچھیرے نے بھی کبھی نہیں سوچا تھا۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جو گیا تھا تو مچھلی پکڑنے مگر واپسی پر وہ کروڑ پتی بن گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ 28 اگست کو ممبئی سے تعلق رکھنے والا چندراکانت ٹار نامی شخص مون سون سیزن کے بعد سمندر میں معمول کی طرح مچھلی پکڑنے گیا تھا۔ مچھلی پکڑنے کے دوران اسے محسوس ہوا کے اس کا جال بھاری ہوگیا ہے۔ چندراکانت نے فوراً جال کو باہر کھینچ تو اس کے ساتھ کشتی میں موجود ساتھی دیکھ کر حیران رہے گئے۔

دراصل چندراکانت نے ایک بار میں 150 سے زائد غول مچھلیاں پکڑ لی تھیں۔ غول مچھلیاں دنیا کے کئی ممالک میں نایاب ہیں۔ جبکہ کے اس نسل کی مچھلیوں کی مانگ زیادہ ہے۔ کیونکہ یہ مچھلی ادویات بنانے میں بھی کام آتی ہیں۔

مچھلی کی اس قسم کا سونے کا دل رکھنے والی مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔ تاہم کشتی پر موجود ماہی گیروں نے اتنی بڑی تعداد میں غول مچھلیاں پکڑنے کا مطلب تھا کہ کروڑوں اس مچھلیوں کے ذریعے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

جب چندراکانت اپنے ساتھیوں سمیت واپس گھر پہنچے تو ان کی یہ مچھلیاں نیلامی کیلئے رکھی گئی جو کہ 1 کروڑ 38 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت ہوئیں۔

اس طرح ایک عام ماہی گیری ایک دن میں کروڑ پتی بن گیا۔
About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts