وزیراعظم عمران خان اپنے بے باک انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے ہیں۔ چاہیے وہ اپوزیشن میں ہو یا پھر اب حکومت میں ان کے بیانات نہ صرف پاکستانی میڈیا بلکہ انٹرنیشنل میڈیا بھی شائع کرتا ہے۔ جبکہ عمران خان سے منسوب ایک اور مبینہ بیان سے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما اور سندھ اسمبلی کی رکن شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں عمران خان کے مبینہ بیان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شرمیلا فاروقی نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ لکھا، تنخواہ جتنی کم ہوگی روز قیامت میں حساب اتنا ہی کم دینا پڑےگا۔
جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف انداز میں اپنی راۓ کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، یہ انسان ہمیشہ پیسوں کے بارے میں بات کرتا، کردار ، اخلاق وغیرہ کا کیا ہوگا؟
ایک اور صارف نے کہا، ہم بھی وزیراعظم عمران خان سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان نے اپنی تنخواہ جو بڑائی ہے۔ اس میں بھی کمی کی جائے۔
ایک صارف نے عمران خان کے حق میں کہا کہ خان صاحب کا مطلب ہے جیتنی کم دولت اتنا کم حساب۔
تاہم واضح رہے کہ عمران خان سے منسوب اس بیان کے حقیقی ہونے کہ بارے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ تاہم ایسا نہیں کہ وزیراعظم عمران نے اس طرح کے بیانات پہلے کھبی نہیں دیے ہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کچھ عرصہ پہلے وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "جو سکون کی زندگی ہے وہ صرف قبر میں ہی ہوتی ہے"۔
جبکہ 2019 میں ایران کے دور پر انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد خرمنی اور جاپان دونوں ہمسایوں نے اپنی سرحدوں پر فیکٹریاں لگائی۔ جبکہ واضح رہے کہ خرمنی یورپ میں واقع ہے اور جاپان ایشیا میں واقع ہے۔