جگر اور معدے کے لئے قدرت کا تحفہ عرقِ مکو ۔۔ جانیئے مکو کے پتوں کا پانی استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد

image

گھریلو علاج میں کئی قسم کی جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی ہیں جو بہت ہی نایاب اور فائدے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتیں، ایسی ہی ایک جڑی بوٹی ہے جس کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں تاکہ آپ بھی اس کے فوائد جان کر اس کا استعمال کریں اور اپنے مسائل حل کر سکیں۔

ہم بات کر رہے ہیں مکو کے بارے میں یہ ایک سبزی کم بوٹی زیادہ ہے اور اس کا زیادہ تر استعمال دوائیوں اور علاج میں ہوتا ہے لیکن اسے ترکاری کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے آیئے اس کے فوائد جانتے ہیں۔

• مکو کے حیرت انگیز فوائد اور استعمال

• مکو میں موجود غذائیت

مکو زیادہ تر ادویات میں استعمال کی جاتی ہے، اگر اسے کچا استعمال یا جائے تو ذائقہ تلخ جبکہ پکے ہوئے مکو کا ذائقہ شیریں ہوتا ہے، اس کی میں موجود غذائی اجزاء میں وٹامن اے، ای، اور سی کے علاوہ نمکیات، کیلشیم، فاسفورس، فولاد شامل ہوتے ہیں۔

• مکو کی تاثیر

اس کا مزاج سرد اور خشک ہے، عام طور پر موسم برسات میں اُگتا ہے جبکہ اس کا پانی بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے حیرت انگیز فوائد سے لوگ کئی قسم کے مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہیں۔

• مکو کے فوائد

مکو کا پانی استعمال کرنے سے جسم میں کی اندرونی بیرونی ہر قسم کی سوجن سے نجات ملتی ہے، جگر کے ورم، معدے کے ورم میں مکو کے پتوں کا پانی اُبال کر انہیں چھان کر یہ پانی پلانا بہت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بوٹی پیشاب آور ہے جبکہ حرارت اور پیاس کو تسکین دیتی ہے اس کے استعمال عورت کی رحم میں موجود ورم بھی ختم کیا جا سکتا ہے اس کے لئے اس کے پتوں کے نیم گرم پانی میں کپڑا بھگو کر پیٹ کے نچلے حصے پر لگائیں۔

مکو کے پانی کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ یہ پانی پینے سے جہاں جسم کے اندرونی اور بیرونی اعضاء کا ورم اور سوجن اُترتی ہے وہیں وزن بھی کم ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US