اکثر لوگ دن بھر کام کاج میں مصروف رہتے ہیں اور رات جب بستر پر سونے لیٹتے ہیں تو نیند ہی اُڑ جاتی ہے اور بےچینی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ایسا بہت سی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے کم عمری میں یہ مسائل پیش نہیں آتے لیکن جیسے جیسے عمر میں اضافہ ہوتا ہے تو نیند کی کمی یا ذہنی دباؤ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یوں تو اس کے لئے کئی ادویات بھی موجود ہیں لیکن اگر کسی گھریلو ٹپ سے آپ کی یہ مشکل دور ہو جائے تو کیا ہی بات ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر رات میں نیند نہ آئے تو موزوں میں لال مرچ پاؤڈر ڈال کر سونے سے کیا ہوتا ہے؟ آیئے ہم بتاتے ہیں۔
موزوں میں پسی لال مرچ ڈال کر سونے سے کیا ہوتا ہے؟
پسی لال مرچ میں کیپسیسن نامی ایک ایسا جُز ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسے کھانے، سونگھنے یا چھونے سے ہمارے جسم میں خون کی روانی تیز ہو جاتی ہے اس لئے اگر ہم موزوں میں پسی لال مرچ ڈال کر سوئیں تو اس سے ہمارے پیروں میں خون کی روانی تیز ہو گی اور پُرسکون نیند آئے گی۔
احتیاط بھی ضروری ہے!
بس یہ خیال رکھیں کہ بھر بھر کر مرچیں نہ ڈال لیں ورنہ جلن شروع ہو جائے گی صرف آدھا چائے کا چمچ پسی لال مرچ کو اپنے تلوے پر ملیں موزے پہنیں اور سوجائیں۔
پُرسکون اور جلدی نیند بھی آئے اور صبح آپ بلکل تازہ دم جاگیں گے، اگر آپ کو ہماری یہ ٹپ پسند آئے تو اسے ضرور آزمائیں اور پھر ہماری ویب کے فیس بُک پیج کو لائیک کریں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو کیسی نیند آئی۔