وزیر جیل خانہ جات، ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان اپنے بیانیے اور تبصروں سے تو تھے ہی مشہور مگر اب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے انوکھے انداز میں اپنے حلقے میں نئی دکان کا افتتاح کر دیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قینچی کُند ہونے پر فیاض الحسن چوہان نے دانتوں سے ہی افتتاحی فیتا کاٹ دیا۔
فیاض الحسن چوہان کی دانتوں سے فیتا کاٹنے اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا جب فیاض الحسن چوہان نے اپنے دانتوں سے فیات کاٹا تو پاس موجود لوگوں دیکھ کر قہقہے لگانے لگے۔
فیاض الحسن چوہان کے مداح اُنہیں اس حاضر دماغی اور عوامی انداز اپنانے پر خوب سراہ رہے ہیں۔