کوئی چڑھا بُرج خلیفہ پر تو کوئی چڑھ گیا ہوٹل کی چھت پر ۔۔ جانیئے یہ 2 لڑکیاں بُلندیوں پر کیوں چڑھیں؟

image

آسمانوں کی بلندی کو چھونا، وہاں تک جانے کا ایک الگ ہی مزہ ہے، کوئی ہوائی جہاز میں بلندی پر پہنچ کر خوشی محسوس کرتا ہے تو کوئی بلند عمارت پر کھڑے ہو کر آسمان سے باتیں کرتا ہے، جیسے کہ ان 2 لڑکیوں نے اپنی بہادری سے بلندی پر کھڑے ہو کر دنیا کو حیران کر دیا۔

دُبئی کو امریکہ کی جانب سے ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا۔ اسی خوشی میں دُبئی کی فلائٹ ایمریٹس نے اپنی خوشی کا انوکھا اظہار کیا اور اپنی ایک سینیئر ایئر ہوسٹس کو برج الخلیفہ پر چڑھا دیا گیا اور اس موقع پر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ: '' انتہائی پُراعتماد ہو کر یہ ایئر ہوسٹس کچھ پلے کارڈز دکھا رہی ہیں جن میں درج ہے کہ : '' دبئی کو امریکہ نے ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔ جس سے ہمیں یہ محسوس ہو رہا ہے کہ اب ہم دنیا میں کسی بھی اونچائی پر جاسکتے ہیں، امیریٹس کے ساتھ اُڑو، سکون سے ہوائی سفر کرو۔ '' اس ویڈیو کے آخر میں جس طرح کیمرے کی آنکھ اطراف کے منظر پر گھومتی ہے تو دل دہل جاتا ہے کہ کیسے یہ خاتون اتنی اونچائی پر کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے پلے کارڈز کو تبدیل کر رہی ہے۔

کراچی میں واقع ضمیر انصاری ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایک اچھا اور 1984 سے لے کر اب تک کا بہترین باربی کیو اینڈ تکہ گرل ہے جہاں ہر طرح کے بے شمار لاجواب اور ذائقہ دار لمکا فلیورڈ بھی دستیاب ہیں۔ اس کی مشہوری کے لئے حال ہی میں ضمیر انصاری کی جانب سے ایک ورکر کو ہوٹل کی چھت پر چڑھا کر پلے کارڈر تبدیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ بتا رہی ہیں کہ یہ ہوٹل کب سے اپنے کسٹمرز کے لئے بہترین سروس پیش کر رہا ہے یہ ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US