پیر کے روز امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد سب سے پہلا سوال یہ کیا جارہا ہے کہ افغان طالبان نئی حکومت کا اعلان کب کیا جائے گا۔ تو آج ہم اپ کو بتائیں گے کہ طالبان، نئی حکومت کا اعلان کب کریں گے اور کون سے وہ لوگ ہیں جو اس حکومت کا حصہ نہیں ہونگے۔
قطر میں موجود طالبان کے سیاسی امور کے نائب سربراہ شیئر عباس ستانکزئی کے مطابق جن افراد نے افغانستان میں امریکی تسلط کے دوران حکومت کا حصہ تھے وہ لوگ طالبان کی نئی حکومت حصہ نہیں ہونگے۔ تاہم ذرائع کے مطابق نئی حکومت میں پشتون تاجک اور ازبک پڑھے لکھے نوجوان کو موقع دیا جائے گا۔
تاہم طالبان کے اردو خبروں کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کی نئی حکومت کا اعلان کل جمعے کی نماز کے بعد کیا جائے گا۔
جبکہ ایک وہ پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد صدارتی محل میں تقریب کیلئے تیاریاں کررہے ہیں۔