تم جھوٹ بولتے ہو۔۔ جانیے فواد چوہدری نے کیسے کبھی تھپڑ اور کبھی اپنی زبان سے لوگوں کو چپ کرایا

image

پاکستان میں سیاست دان ہر لحاظ سے جانے جاتے ہیں، چاہے اچھے الفاظ میں ہوں یا پھر بُرے الفاظ میں۔ لیکن ان سیاست دانوں کے بارے میں میڈیا جو دکھاتا ہے وہ ہر کوئی دیکھتا ہے۔

لیکن آج آپ کو اس سیاست دانوں کے بارے میں بتائیں گے جو میڈیا کو کرارا جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔ فواد چوہدری کا شمار بھی انہی سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے ایک موقع پر مشہور اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ بھی مار دیا تھا، جبکہ اس تھپڑ کی وجہ بتاتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر کچھ صحافی غلظ بیانی کرتے ہیں۔

حال ہی میں سلیم صافی کو دیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے بار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا تو فون بھی میرے علاوہ کوئی نہیں سنتا، پھر کوئی کیسے رابطہ کرے گا یا کیسے خبر پہنچائے گا۔ جس پر سلیم صافی ایک لمحے کو خاموش ہو گئے تھے۔

جبکہ ایک اور پروگرام میں فواد چوہدری کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ آپ کا ادارہ اس بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے جو پاکستان کے خلاف ہے۔ آزادی اظہار رائے کو مختلف طریقوں سے جان بوجھ کر استعمال کیا جاتا ہے، ہوا دی جاتی ہے، پاکستان کے خلاف۔ فواد چوہدری کے اس طرز گفتگو کو میڈیا اگرچہ تنقید کا نشانہ بناتا ہے مگر فواد چوہدری اپنے طرز گفگتو پر قائم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US