طالبان کے افغانستان میں بیشتر علاقوں میں قبضوں کے بعد کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں مخالف فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے علاقے پنج شیر میں طالبان کے ساتھ احمد مسعود کی حامی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
تاہم دونوں جانب سے بھاری نقصان کے دعوے کیے جارہے ہیں۔ جبکہ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے پنج شیر کے متعدد علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ جبکہ قومی مزاحمت تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ پنج شیر کے داخلی اور خارجی راستوں کا کنٹرول ان کے ہاتھ میں ہے۔
سوشل میڈیا پر پنج شیر میں حالیہ جھڑپوں کی ویڈیوز مختلف صارفین کی طرف سے شئیر کی جارہی ہیں۔ جن میں سے ایک ویڈیو میں طالبان پنج شیر کی طرف بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس کے علا وہ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید فائرنگ ہورہی ہےاور ایک شخص راکٹ لانچر سے دوسری جانب حملہ کررہا ہے۔