کراچی میں 3 ہیلی کاپٹرز کی پرواز؟ شہری دیکھ کر حیران رہ گئے

image

جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 مبینہ شنوک ہیلی کاپٹرز کراچی کے شمال مشرق سے مغرب سے کی طرف پرواز کررہے ہیں۔

جبکہ چند سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ تینوں ہیلی کاپٹرز ایک فارمیشن یعنی ایک خاص انداز میں پرواز کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تینوں مبینہ ہیلی کاپٹر سرگودھا ائیر بیس سے اُڑنے کے بعد، کراچی میں مسرور بیس پر لینڈ ہوئے۔

تاہم ان دیوہیکل ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹرز کو کراچی کی فضاؤں میں دیکھ کر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا واضح رہے اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہ آسکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US