35 لاکھ کا شادی کا جوڑا طلاق کے بعد نیلام کر دیا اور ۔۔ جانیئے لیڈی ڈیانا کی بچپن سے لے کر آخری لمحات تک کی چند دلچسپ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

لیڈی ڈیانا برطانیہ کی وہ شہزادی تھیں جنہیں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل تھا، آج سے چوبیس برس قبل برطانیہ کی شہزادی ڈیانا ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں آج ہم آپ کو ان کی زندگی سے جڑے چند لمحات کے بارے میں بتائیں گے۔

تصاویر کی ذریعے لیڈی ڈیانا کی زندگی پر ایک نظر

• پیدائش

ڈیانا فرانسس سپنسر یکم جولائی 1961 کو پیدا ہوئیں، وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور سب کی بہت لاڈلی تھیں، والدین کی درمیان طلاق کے بعد وہ کبھی اپنی ماں کے پاس اور کبھی اپنے والد کے پاس رہتی تھیں۔

پرنس آف ویلز کے ساتھ دوستی کی افواہیں گرم ہونے کے بعد میڈیا نے ڈیانا کا تعاقب کرنا شروع کر دیا اور یوں سب کی توجہ ڈیانا پر ہو گئی۔

• منگنی

24 فروری 1981 کو ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی باقاعدہ منگنی ہوئی، اُن کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت 30 ہزار پاونڈ تھی۔

• ڈیانا اور چارلس کی شادی

29 جولائی 1981 کو لندن کے سینٹ پال کیتھریڈل میں شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی ہوئی، دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے اُن کی شادی کے مناظر اپنی ٹیلی ویژن اسکرین پر دیکھے جبکہ چرچ سے محل تک راستے میں چھ لاکھ افراد سڑک کے کنارے ان کے استقبال کے لئے کھڑے تھے یہ دنیا کی مہنگی ترین اور بڑی شادی تھی۔

چارلس اور ڈیانا نے اپنا ہنی مون شاہی کشتی ’برطانیہ‘ پر گزرا اور بحیرہ روم سے ہوتے ہوئے مصر پہنچے جہاں انہوں نے قیام کیا۔

• پرنس ولیم کی پیدائش

شادی کے ایک سال میں ہی 21 جون 1982 کو شاہی جوڑے کے گھر پہلے بچے پرنس ولیم کی ولادت ہوئی۔

ڈیانا اپنے بچوں کی پرورش عام بچوں کی طرح کرنا چاہتی تھیں، شہزادہ ولیم شاہی خاندان کے پہلے بچے تھے جو نرسری میں داخل ہوئے اور گھر میں استاد سے پڑھنے کے بجائے دوسرے بچوں کی طرح سکول گئے اس طرح ڈیانا نے ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق فیصلے کر کے ایک الگ مثال قائم کی۔

ڈیانا اپنے بچوں سے بہت محبت کرنے والی ماں تھیں وہ اپنے بچوں سے دوستانہ تعلق رکھتی تھیں، پرنس ہیری کے مطابق 'وہ سب سے زیادہ شرارتی ماں تھیں۔'

• پرنس ہیری کی پیدائش

11 ستمبر 1984 کو اُن کے گھر دوسرا بیٹا پیدا ہوا جس کا نام پرنس ہیری رکھا گیا یہ بھورے بالوں والا بچہ پہلے بیٹے سے الگ تھا۔

شہزادی ڈیانا جلد ہی شاہی خاندان کے فرد کے طور پر اپنے فرائض ادا کرنے لگیں، وہ نرسری، اسکول اور ہسپتالوں کا دورہ کرتی اور لوگوں سے خود مخاطب ہوتیں لوگ ڈیانا کو بہت پسند کرتے اور ان سے محبت کرتے تھے۔

امریکہ کے سرکاری دورے کے موقع انھوں نے وائٹ ہاوس میں رقص کیا، شاہی خاندان کا حصہ بننے سے قبل ہی اُن کے ملبوسات عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

چند سالوں میں ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے مابین دوریاں عوام سے چھپ نہ سکیں اور افواہیں سرگرم ہونے لگیں، 1992 میں انڈیا کے سرکاری دورے کے موقع پر محبت کی یادگار تاج محل کے ساتھ ڈیانا کی تنہا تصویر اس بات کا ثبوت تھی کہ شاہی جوڑا ایک ساتھ تو ہے لیکن اُن کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔

• پرنس چارلس اور ڈیانا کی علیحدگی

شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے درمیان باقاعدہ طلاق 28 اگست 1996 میں ہوئی، اگلے سال جون میں انھوں نے اپنے 79 لباس نیلام کیے اور اُن سے حاصل ہونے ہونے والے 35 لاکھ پاونڈ فلاحی اداروں کو دے دیئے۔

31 اگست 1997 کو ایک کار حادثے میں شہزادی ڈیانا ہلاک ہو گئیں۔

شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین کے مراحل میں ویسٹ منسٹر ابے سے اُن کے آبائی علاقے نارتھ ہمیشائر تک کے راستے میں دس لاکھ سے زیادہ افراد سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US