ان کو بلی رکھنے کا شوق ہے۔۔ جانیے ان خوبصورت خواتین سیاست دانوں منفرد شوق کے بارے میں، جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image

ویسے تو ہر ایک شخص کچھ نہ کچھ شوق رکھتا ہے، ایسے ہی مشہور شخصیات بھی ایک خاص شوق رکھتی ہیں۔ پھر چاہے وہ وہ شوق اپنی نوعیت کا منفرد ہی کیوں نہ ہو۔

لیکن خواتین سیاست دان بھی کیس سے کم نہیں ہیں اور وہ بھی نرالہ شوق رکھتی ہیں۔ ہماری ویب کی اس خبر میں ایسی ہی خواتین سیاست دانوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ منفرد شوق رکھتی ہیں۔

شیریں مزاری:

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ممبر پارلیمنٹ شیریں مزاری کا شمار پاکستان کے فعال سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ شیریں مزاری کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شیریں مزاری اور ان کی بیٹی کے خیالات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

جبکہ شیریں مزاری کو پڑھنے کا کافی شوق ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے گھر میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جو کہ لائبریری کا احساس دلاتی ہے۔ لیکن صرف پڑھائی ہی نہیں بلکہ ایک موقع پر پاکستان آرمی نے شیریں مزاری کو بھارتی فوجی اسلحہ کا ناکارہ پارٹ بھی یاد گار کے طور پر دیا تھا، جسے شیریں مزاری نے اپنی لائبریری ہی میں رکھا ہے، وہ اسے سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ انہیں اسلحہ کا شوق بھی ہوجائے۔

مریم نواز:

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ویسے تو ہر لحاز سے فعال ہیں اور پاکستانی سیاست کے حوالے سے سرگرم رہی ہیں۔ چاہے مشکلات کا دور ہو یا پھر حکومت میں ہوں، مریم نواز نے ہمیشہ اپنے گھر والوں اور سیاسی مصروفیات کو سنبھالے رکھا ہے۔ لیکن مریم نواز کی خود کے بھی کچھ شوق ہیں، جن میں سب سے خاص شوق ہے ٹوئیٹر۔ مریم ٹوئیٹر پر کافی فعال نظر آتی ہیں۔ اور اپنی رائے کا اظہار کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتی ہیں۔ جبکہ مریم چونکہ نانی بھی ہیں تو وہ اپنی نواسیوں کو خوش رکھنے میں بھی صف اول پر ہیں۔

جبکہ مریم کا ایک خاص شوق بھی تھا کہ وہا پنی والدہ سے کافی قریب تھیں۔ وہ ہر موقع پر اپنی والدہ کے ساتھ دکھائی دیتی تھیں۔ جبکہ مریم نواز کو اپنی صحت سے متعلق بھی کافی خیال رہتا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی بییٹی آصفہ بھٹو زرداری ویسے تو میڈیا میں نظر نہیں آتی ہیں، چونکہ وہ سیاست میں بھی اس طرح فعال نہیں ہیں اور میڈیا سے بات چیت بھی نہیں کرتی ہیں۔ لیکن آصفہ بھی کئی ایسے شوق رکھتی ہیں جو کہ اپنی والدہ سے مختلف نہیں ہیں۔

آصفہ بھٹو بچپن ہی سے والد کے قریب رہی ہیں، اس وقت بھی جب انہوں نے سیاسی جلسوں میں شرکت کی تو انہوں نے اپنے والد کی اجازت اور رضامندی سے جلسوں میں تقریر کی۔ وہ ہر بات اپنے والد سے شئیر کرتی ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے جذبات کا اظہار ٹوئیٹر پر بھی کرتی نظر آتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کو خوب استعمال کرنا جا نتی ہیں۔ اس کے علاوہ آصفہ کو جانوروں سے بھی بے حد لگاؤ ہے۔ آصفہ جانوروں کے حقوق کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ جبکہ آصفہ کی ایک نایاب بلی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ انہیں بلیوں کا کافی حد تک شوق ہے۔

آصفہ کے اسی شوق کو دیکھتے ہوئے بلیوں کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ ان کی ٹریننگ کے لیے بھی ملازمین کو رکھا گیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری:

آصفہ بھٹو زرداری کے بعد اب آپ کو بتاتے ہیں انہی کی بہن بختاور بھٹو کے بارے میں۔ بختاور اپنی والدہ سے کافی محبت کرتی تھیں، وہ بے نظیر سے کافی قریب تھیں۔ بختاور ویسے تو سیاست میں فعال نہیں ہیں اور نہ ہی انیں شوق ہے مگر بختاور کوگلوکاری کافی حد تک پسند ہے۔ اور وہ کافی سریلا گاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک موقع پر بختاور نے اپنی سریلی آواز میں ایک انگریزی گانا گایا تھا، جو کہ والدہ کی یاد میں تھا۔

سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ بختاور کو گائیکی پسند ہے مگر وہ اسے کیرئیر کے طور پر نہیں لیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US